Haji Saleem Saudia Arabia

Haji Saleem Saudia Arabia Haji Saleem saudia Arabia Makkah Mukarma

21/01/2025
21/01/2025

Haji Saleem Saudia Arabia

دسمبر بھی تو اک مہینہ ہے اسے درد سے کیا مطلب ؟؟مسئلہ تو دلوں کا ہےاس مسئلے سے اسے کیا مطلب ؟؟یونہی بدنام کر رکھا کہ ۔۔۔ ...
23/12/2024

دسمبر بھی تو اک مہینہ ہے
اسے درد سے کیا مطلب ؟؟

مسئلہ تو دلوں کا ہے
اس مسئلے سے اسے کیا مطلب ؟؟

یونہی بدنام کر رکھا کہ ۔۔۔
شامیں اداس لے آیا

اداسی تو دلوں میں ہے
مہینوں سے اسے کیا مطلب !!!!

اپنی زندگی کو کسی کے لیے عیاں نہ کریں،حسد ہمیشہ وہاں سے آتا ہے جہاں لوگ آپ کے گھر آ کر آپ کے حالات اور دولت کو جانتے ہیں...
23/12/2024

اپنی زندگی کو کسی کے لیے عیاں نہ کریں،
حسد ہمیشہ وہاں سے آتا ہے جہاں لوگ آپ کے گھر آ کر آپ کے حالات اور دولت کو جانتے ہیں۔

کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا جب تک وہ آپ کے گھر کی تفصیلات نہ جانتا ہو۔
کوئی بھی آپ کے منصوبوں کو ناکام نہیں بنا سکتا جب تک آپ خود اسے اپنا راز نہ بتائیں۔
آپ کا راز آپ کا قیدی ہے، لیکن جیسے ہی آپ اسے کسی کے سامنے ظاہر کرتے ہیں، آپ خود اس کے قیدی بن جاتے ہیں۔
بعض اوقات حسد کرنے والے لوگ مشورے کے پردے میں آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

کوئی آپ کے خاندان کے لیے سازش نہیں کر سکتا جب تک وہ آپ کے گھر میں کثرت سے آتا جاتا نہ ہو۔
کوئی بھی آپ کی کمزوریوں کو نہیں جان سکتا جب تک وہ آپ کے قریب نہ رہا ہو۔

ہر عزیز کے لیے بھی ایک حد مقرر کریں۔ یہ توقع نہ کریں کہ کوئی آپ کے راز کو محفوظ رکھے گا، جبکہ آپ خود اسے چھپا نہ سکے۔

یہاں میرا مطلب یہ نہیں کہ آپ لوگوں سے رابطہ ختم کر دیں۔ نہیں، ہرگز نہیں۔ بلکہ یہ کہ آپ حدود کا تعین کریں اور ان حدود کو عبور نہ ہونے دیں۔ اپنی زندگی کو کسی کے لیے مکمل طور پر ظاہر نہ کریں، کیونکہ لوگ کب بدل جائیں، یہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا۔

جو لوگ کبھی آپ کے دل اور سکون کا سب سے بڑا ذریعہ تھے، وہی لوگ کبھی آپ کے لیے خوف کا سبب بن سکتے ہیں، کیونکہ آپ نے ایک وقت میں اپنی کمزوریاں، راز اور خود کو ان کے حوالے کیا تھا۔

اپنے راز کو اپنا قیدی بنائیں، اور اپنے گھر کو محفوظ رکھیں۔ کسی کو اپنی فیملی کے ساتھ بے تکلف ہونے نہ دیں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔
اپنے گھر کے راز کسی کو نہ بتائیں، اور اگر آپ کو اپنے منصوبے کی کامیابی پر اعتماد ہے تو کسی سے مشورہ نہ لیں۔

اپنی خوشی میں اتنا نہ بہہ جائیں کہ آپ جو کچھ رکھتے ہیں وہ بانٹ دیں، اور نہ ہی اپنے غم میں اتنا کھو جائیں کہ جو کچھ آپ کے پاس ہے وہ ظاہر کر دیں۔
اپنے غصے میں اپنی زبان پر قابو رکھیں، اور اپنی خوشی میں اپنے جذبے پر قابو رکھیں۔
آنے والے وقت کو مدنظر رکھیں، اور حال پر نظر رکھیں۔

یہ محض ایک نصیحت ہے۔
Haji Saleem

Beshak
06/12/2024

Beshak

زیادہ تر شادی جوڑوں کے لئے یہ رات سخت ترین رات ہوتی ہے کیونکہ ایک الگ گھر میں یہ دونوں کے درمیان پہلی ملاقات ہے جس میں ک...
02/12/2024

زیادہ تر شادی جوڑوں کے لئے یہ رات سخت ترین رات ہوتی ہے کیونکہ ایک الگ گھر میں یہ دونوں کے درمیان پہلی ملاقات ہے جس میں کوئی تیسرا شریک نہیں ہے۔ ایسے وقت عموماً گھبرا جاتی ہیں اور کبھی کبھی بڑے عجیب حادثے ہوجاتے ہیں جنہیں بعد میں یاد کرکے میاں بیوی خود لطف اندوز ہوتے ہیں۔

زیادہ تر بیویوں کے لیے یہ رات ایک بہت بڑی رات ہوتی ہے جس میں وہ اکثر گھبراہٹ کا شکار ہوئی ہوتی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے ہوتی ہے اس رات میں عورت اپنے شوہر کے ساتھ پہلی مرتبہ جنسی عمل سے گذرنے والی ہوتی ہے۔ اس گھبراہٹ میں عورت کبھی رو بھی پڑتی ہے کبھی منہ پھیر لیتی ہے اور بات نہیں کرتی۔ بعض عورتیں کھانا پینا شروع کر دیتی ہیں اور بعض کو ماہواری کا خون آنے لگتا ہے اور ایسا صرف گھبراہٹ کی وجہ سے ہوتا ہے اور ڈر یا خوف والا خون کہا جاتا ہے۔ اس لیے عقلمند شوہر وہ ہوتا ہے جو عورت کی نفسیات کو سمجھتا ہے اور شروع سے ہی جنسی فعل کے بارے میںنہیں سوچنے لگتا بلکہ صبر سے کام لیتا ہے۔

شروع کے لمحات میں تعارفی گفتگو کرتا ہے اور پر لطف گفتگو کرکے بیوی کی گھبراہٹ کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بیوی کو اللہ کی یاد دلاتا ہے اور جس طریقے سے وہ زندگی گذارنا چاہتا ہے اسے بڑے اچھے طریقے سے اپنی بیوی کو سمجھاتا ہے۔ اگر اس کے بعد وہ جنسی فعل کا خواہشمند ہو اور اسے بیوی کی طرف سے اعراض کا سامناکرنا پڑے تو اسے چاہیے کہ وہ تحمل اور عقلمندی سے آہستہ آہستہ بالتدریج اس کی طرف بڑھے۔ یہ نہ ہو کہ یک دم سارے کپڑے اتارے اس کے سامنے آجائے .

بلکہ آہستہ آہستہ ایک ایک کرکے بستر پر ہوتے وہئے اپنے کپڑے اتارے اور ساتھ میں بیوی کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کرتا جائے یہاں تک اسے اپنا مقصود مل جائے۔ اور اگر بیوی پھر بھی انکار کرے اور رونے لگے یا بہت خوفزدہ ہو تو شوہر کو چاہیے کہ صبر سے کام لیے کیونکہ بیوی نے ان شاء اللہ ساری عمر اس کے ساتھ رہنا ہے۔ اس لیے جلدی نہ کرے کیونکہ اس مقام پر جلدی کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کتنی ہی ایسی عورتیں ہیں جو اس رات میں شوہر کے خراب رویے کے باعث نہ صرف جنسی فعل سے نفرت کرنے لگتی ہیں بلکہ شوہر سے بھی انھیں نفرت ہوجاتی ہے۔

اگر میاں بیوی اس رات میں سنت کی اتباع کریں تو اس سے دونوں کو سکون نصیب ہوگا۔ سنت یہ ہے کہ جب اس رات میں شوہر بیوی کے پاس آئے تو اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھے اور کہے (بسم اللہ) پھر کہے: اللھم انی أسالک منہ خیرھا و خیر ما جبلتھا علیہ و أعوذبک منہ شرھا شرھا جبلتھا علیہ (۱) (بخاری)
ترجمہ: اے اللہ میں تجھ سے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور اس کی بھلائی جس پر تو نے اس کو پیدا کیا اور اس کی برائی سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس چیز کی برائی سے جس پر تو نے اسے پیدا کیا۔

پھر اگر اس کے بعد وہ اسے کوئی مشروب پیش کرتا ہے یا کوئی تحفہ دیتا ہے تو یہ ایک اچھا فعل ہے اور اس سے دلوں میں الفت بڑھتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے عائشہؓ کو شادی کی رات میں دودھ پیش کیا۔ (۲) (آداب الزفات فی السنہ المطھہرۃ)

اسی طرح سے دونوں کے لئے یہ مستحب ہے کہ دونوں باجماعت دو رکعتیں پڑھیں کیونکہ یہ سلف سے منقول ہے۔ (۳) (ایضاً ص ۹۴)

ایک آدمی ابوحریز ابن مسعودؓ کے پاس آیا اور بولا: میں نے ایک نوجوان کنواری لڑکی سے شادی کی ہے اور مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے مسترد کردے۔ ابن مسعودؓ نے فرمایا: الفت اللہ کی طرف سے ہے اور نظر شیطان کی طرف سے ہے۔ وہ تم دونوں کے نفرت ڈالنا چاہتا ہے اس چیز میں جو اس نے تمہارے لیے حلال کی ہے اس لیے جب لڑکی تمہارے پاس آنے لگے تو اسے اپنے پیچھے دو رکعت نماز پڑھنے کا کہو۔ (۴) (آداب الزفات ص ۹۵۔ ۹۶)

نیز نماز سے دلوں کو اطمینان اور سکون حاصل ہوتا ہے اور شادی کی رات میں اکٹھے نماز پڑھنا یہ اعلان ہے کہ وہ اللہ کو کلام پر اکٹھے ہی اور ان کا بننے والا گھر اللہ کی اطاعت پر قائم ہے۔

ہم بستری کے وقت شوہر کے لئے مسنون ہے کہ وہ کہے: بسم اللہ ، اللھم جنبنا الشیطان و جنب الشیطان مارزقتنا (۱)(بخاری) ترجمہ: اے اللہ ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ اور جو تو ہمیں دے اس کو بھی شیطان سے محفوظ رکھ۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اگر اللہ تعالیٰ ان کے لئے بیٹا مقرر کرے گا تو شیطان اسے کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

عقلمند شوہر وہ ہوتا ہے جو اس رات کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کرتا ہے مثال کے طور پر تحفے کے بارے میں سوچتا ہے کہ کون سا تحفہ دینا اچھا ہوگا۔ کس طرح سے دینا مناسب ہوگا یا تھوڑا وقت ہنس کھیل کر گذارتا ہے اور بیوی کو قصے کہانیاں وغیرہ سناتا ہے تاکہ اس کی گھبرا ہٹ اور پریشانی کم ہوسکے۔
Haji Saleem

❤احساس محبت کا میری ذات پہ رکھ دوتم ایسا کرو ہاتھ میرے ہاتھ پہ رکھ دو❤❤معلوم ہے ، دھڑکن کا تقاضا بهی ہے لیکنیہ بات کسی خ...
30/11/2024

❤احساس محبت کا میری ذات پہ رکھ دو
تم ایسا کرو ہاتھ میرے ہاتھ پہ رکھ دو❤
❤معلوم ہے ، دھڑکن کا تقاضا بهی ہے لیکن
یہ بات کسی خاص ملاقات پہ رکھ دو❤
❤ یوں پیار سے ملنا بهی مناسب نہیں لگتا
یہ خواب کا قصہ ہے اسے رات پہ رکھ دو❤
❤اظہار ضروری ہے تو پھر کہہ دو زباں سے
یہ دل کی کہانی ہے روایات پہ رکھ دو❤
❤یہ پیار کی خوشبو میں نیا رنگ بھرے گا
اک پھول اٹھا کر میرے جذبات پہ رکھ دو❤
❤ہر وقت تمہارے ہی تصور میں رہوں میں
جادو سا کوئی میرے خیالات پہ رکھ دو❤
❤اک میں کہ میرے شہر میں بارش نہیں ہوتی
اک تم کہ ملاقات کو برسات پہ رکھ دو❤
❤مانوں گا سحر تب ہی کہ جب بات بنے گی
اس بار میری جیت میری مات میں رکھ دو❤️

توجہ کے لائق ہے....💔کوبرا نے سانپ کو کاٹا... اور سانپ نے کوبرا کو لپیٹ لیا...کوبرا دم گھٹنے سے مر گیا.. اور سانپ زہر سے ...
30/11/2024

توجہ کے لائق ہے....💔
کوبرا نے سانپ کو کاٹا... اور سانپ نے کوبرا کو لپیٹ لیا...
کوبرا دم گھٹنے سے مر گیا.. اور سانپ زہر سے مر گیا...
کوئی بھی فاتح نہیں ہوا...!!!!
یہ وہ ہیں جو ایک ہی نسل، ایک ہی گھر، ایک ہی قوم، اور ایک ہی دین کے ہیں...
جب وہ آپس میں جھگڑتے ہیں تو کوئی بھی نہیں جیتتا... سب ہارے ہوئے ہیں...
اور اسی طرح محبوب، بھائی، رشتہ دار، دوست، اور پڑوسی...
اگر وہ جھگڑتے ہیں تو ان میں سے کوئی بھی فاتح نہیں ہوتا...
دونوں ہی ہارتے ہیں...
تو زندگی کے فتنوں سے بچو...
Haji Saleem

15/11/2024
14/11/2024

Address

Alkhansa
Mecca
24211

Telephone

+966594847169

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Saleem Saudia Arabia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haji Saleem Saudia Arabia:

Share

Category