24/03/2026
لورالائی: تھانہ صدر پولیس کی محکمہ جنگلات کے ہمراہ کارروائی، 5 افراد گرفتار، 5 کونج برآمد
صوبائی حکومت کی جانب سے عائد شکار پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لورالائی پولیس نے محکمہ جنگلات کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کونج کے غیر قانونی شکار میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 5 کونج بھی برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور علاقے میں غیر قانونی شکار کے خلاف مزید سخت اقدامات جاری رہیں گے۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے کہا کہ سیکرٹری جنگلات و وائلڈ لائف عمران گچگی کی ہدایات پر صوبے بھر میں شکار پر مکمل پابندی عائد ہے، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے